: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
فرانس،4اپریل(ایجنسی) فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاناما لیکس کے نام سے سامنے آنے والی دستاویزات میں موجود فرانسیسی شہریوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ان دستاویزات میں درج تمام معلومات کی تحقیقات کی جائیں گی اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی
کارروائی ہو گی۔ واضح رہے کہ پاناما پیپرز کے نام سے ایک ملین سے زائد خفیہ دستاویزات سامنے آئے ہیں، جن میں سمندر پار کمپنیوں اور کاروبار کی تفصیلات درج ہیں کہ کس طرح مختلف افراد نے ٹیکسوں سے بچنے کے لیے غیرقانونی طور پر سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا۔ ان دستاویزار میں روسی صدر کے قریبی رفقاء کے ساتھ ساتھ پاکستانی وزیراعظم اور متعدد دیگر اہم بین الاقوامی رہنماؤں کے نام درج ہیں۔